اردوورلڈ کینیڈ ا(ویب نیوز)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 روپے 65 پیسے اضافے سے 277 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تاہم مارکیٹ بند ہونے تک یہ اضافہ 5 روپے تھا۔ ڈالر کی نئی انٹربینک قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 276.57 روپے پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام ماضی میں کیے گئے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہ ہونے سے خوفزدہ ہیں اور انہی عوامل کی وجہ سے آئی ایم ایف حکام نے قرضہ پروگرام کی وصولی کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ یہ نئی شرط عائد کی۔
قرضہ پروگرام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی ہم آہنگی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے لیکن پاکستان میں جاری کشیدہ سیاسی ماحول کے تناظر میں تجارتی اور صنعتی شعبوں کو اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور زرمبادلہ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ڈالر میں اضافہ ہوا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز بھی فارورڈز کو کیش کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی ہے۔
بینکنگ سیکٹر میں بیرون ملک مقیم کارکنوں کی قانونی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گزشتہ چند دنوں میں بینکوں کی جانب سے ترسیلات زر کی یومیہ آمد 10 سے 12 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برآمد کنندگان نے بھی بیرونی ممالک سے اپنی 4 سے 5 ملین کی برآمدی آمدنی کے چھوٹے حصے کیش کروانا شروع کردیئے ہیں جس سے ڈالر کی سپلائی میں قدرے بہتری آئی ہے تاہم مارکیٹ میں طلب اور رسد کے لحاظ سے کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آتا ہے