اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز ہوگیا۔
اللہ تعالیٰ کے گھر کا دروازہ کھول دیا گیا کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔
مشاهد مباشرة من الحرم المكي قبل لحظات من بدء غسيل الكعبة المشرفة. #قناة_القرآن_الكريم pic.twitter.com/k76Siblw5M
— قناة القرآن الكريم (@qurantvsa) August 2, 2023
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا نائب گورنر مکہ مکرمہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کی۔ آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی موجود ہیں کعبہ کو 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب سے دھویا جا رہا ہے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا جا رہا ہے غسل کے بعد خالص عود،عرق گلاب اور بخور جیسی عمدہ خوشبوؤں سے معطر کیا جائے گا