اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور سمیت ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا چار افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگۓ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان سے 90 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کی شدت کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ پشاور کی مساجد میں بھی اذانیں دی گئیں۔ زلزلے کے وقت راولپنڈی کے بازاروں میں بھگدڑ مچ گئی۔
پنجاب
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، کوٹ مومن، مڑھ رانجھا، چکوال، ہٹیاں بالا، کوٹ ادو، شجاع آباد، کلورکوٹ، کالا شاہ کاکو، وان بچاراں، ڈسکہ، اوچ شریف، دریا خان، ڈی جی خان، کوٹ ادو میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔ لودھراں اور دیگر شہروں میں محسوس کیا گیا۔
کے پی کے
پشاور، کوہاٹ، صوابی، کرک، پارا چنار، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
اسلام آباد میں رات 9 بج کر 48 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ دس سے پندرہ سیکنڈ تک جاری رہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تنظیموں اور رضاکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ملک کے کسی علاقے یا شہر سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انڈیا
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ الہ آباد سمیت مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔