الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے کافیصلہ کرلیا، انتخابی شیڈول 54 روز تک محدود ہوگا،

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی شیڈول 54 روز تک رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا، الیکشن کی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
الیکشن کی تاریخوں پر اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت ہوگی، صدر اور گورنر مشاورت کریں گے تو الیکشن کمیشن اس میں حصہ لے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com