پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں سراسر غلط ہیں،معاشی اشاریے درست ہیں ، وزیر خزانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر ملک کے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں سراسر غلط ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ذخائر 4 ہفتوں میں سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، تمام معاشی اشاریے بتدریج درست سمت میں جا رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]