حکومت معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے،شہبازشریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ شیلڈ اینڈ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفات سے بھی نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں غیر ضروری درآمدات کو کم کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے، غیر ضروری درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے، وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قابل افرادی قوت ہی اس کی اصل طاقت ہے۔
وفد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سٹاک ایکسچینجز میں سے ایک ہے، پاکستان نے حالیہ دنوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے بارے میں عالمی سطح پر موثر آگاہی پیدا کی ہے ہم مثبت سمت میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی اس موقع پر موجود تھے
۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں