160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیور کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی۔انسداد بدعنوانی کے نگران ادارے نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھا تھا جس میں حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کو کسی بھی پیشہ ور گروپ کے زیر سایہ لائے۔
شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا
"پیشہ ورانہ گروپ یا سروس کا مطلب ہے کوئی بھی گروپ یا سروس بھرتی جس میں کمیشن کی جانب سے وقتا فوقتا وفاقی حکومت کے تحت بی پی ایس 17 آسامیوں کے خلاف مسابقتی امتحان کے ذریعے کی جاتی ہے۔”
حکومت نے ادارے کو کسی وزارت یا ڈویژن کے ماتحت کرکے چیئرمین نیب کے اختیارات کم کرنے کی سفارش کو بھی مسترد کردیا ہے۔
وزارت قانون نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب کو پیشہ ورانہ گروپ میں سے ایک قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس سے اس کی خود مختاری ختم ہو جائے گی۔