چوہدری نثار کس پارٹی میں شامل ہوں گے، بڑا اعلان کر دیا

اردو ورلڈکینیڈا( ویب نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

روات کے قریب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگ اب اپنے لنگوٹ کس لیں، میں الیکشن لڑوں گا اور الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس پارٹی میں شامل ہونا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ میں گالم گلوچ کی موجودہ سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ چار سال سے خاموش تھا لیکن اب میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگو تیار ہوجاؤ، ہمیں اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑنا ہے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا، انہیں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تھی لیکن وہ صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

ہمیں فالو کریں