حکومت فوج کو سیاسی قیادت اور عدلیہ کے سامنے کرنا چاہتی ہے،فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت فوج کو سیاسی قیادت اور عدلیہ کے سامنے کرنا چاہتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی جو ہوا نہیں ۔

سپریم کورٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ہر ذمہ دار ایک قدم پیچھے ہٹے ، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے زیادہ تر اعلامیے سیکیورٹی امور پر مرکوز ہیں اور ایسا ہی رہنا چاہیے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ حکومت دنیا کوپیغام دے رہی ہے کہ پاکستان میں الیکشن نہیں ہو سکتے، کوئی اور وزیر داخلہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا۔

 جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ عدالتی عمل پر سوالیہ نشان ،چیف جسٹس مستعفی ہوں، حکومتی ترجمان 

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت خود سمجھتی ہے کہ معیشت تباہ اور سیکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں تو ایسی حکومت کے رہنے کا جواز ختم ہوجاتا ہے۔ عوامی تعاون کے بغیر کوئی آپریشن اور کوئی حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انتخابات سے قبل استحکام لانا ہوگا، تمام اداروں کو عوام کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوگا
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر جسٹس اطہر من اللہ کا احترام کرتے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ کے کے فیصلے کی قانونی قدر بہت کم ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں