چیف جسٹس عدالت ٹھیک نہیں کرسکتے تو عہدہ کسی اور کو دیدیں ، بلاول بھٹو

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس اپنی عدالت ٹھیک نہیں کر سکتے تو یہ عہدہ کسی اور کو دے دیں۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کیس پر سپریم کورٹ کے تین ججز کا فیصلہ اس کاغذ کے قابل نہیں جس پر لکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹس کے ساتھ اب چار ججز ریکارڈ پر ہیں، واضح ہو گیا کہ الیکشن کیس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انصاف کا یہ بحران حل نہیں ہوسکتا تو چیف جسٹس کی ذمہ داری کسی اور کو لینے دی جائے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]