اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دفاع کا حق بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
توشہ خانہ کیس میں بڑی پیش رفت،عمران خان کا حق دفاع ختم،کل فیصلہ محفوظ ہونیکا امکان
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث آج چھٹی پر ہوں گے جس کے باعث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے دفاع کا حق بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ممکن نہیں ہوسکے گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں دفاع کا حق بحال کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کیا تھا۔
اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا دفاع کا حق ختم کردیا تھا۔ ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنانے سے قبل ٹرائل کورٹ نے حتمی فیصلہ دیا۔