پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کی سماعت اے ٹی سی اسلام آباد میں ہوئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت،پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے آج بھی ریکارڈ جمع نہ ہو سکا۔
وکیل پرویزالہی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔