اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرضہ پروگرام کی منظوری د ئیے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہونا ہے، آئی ایم ایف 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے قرضہ پروگرام کی منظوری دے سکتا ہے۔
جولی کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ جولائی میں طے پایا تھا، پاکستان نے گزشتہ سال 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان 37 ماہ کے قرضہ پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔
72