اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں چوہدری شجاعت نے سابق صدر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
چوہدری سالک، چوہدری شفیع، طارق بشیر چیمہ، ذکا اشرف، ملک احمد خان اور گوہر اعجاز نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔
آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم تصور کی جارہی ہے ایک ایسے وقت میں جب پنجاب میں ضمنی الیکشن ہونے کو ہیں اور گزشتہ روز اس حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا کہ سترہ جولائی تک حمزہ شہباز شریف وزیر اعلی ہونگے یقینی طور پر ملاقات میں سیاسی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہوگا تاہم اس حوالے سے مسلم لیگ ق اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی خبر جاری کی گئی ہے