174
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ایجنسی نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے نئی دہلی ہائی کورٹ میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی۔ عدالت سماعت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں
تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی طبیعت تیزی سے خراب ہونے لگی
یاسین ملک کو گزشتہ سال نئی دہلی کی ایک عدالت نے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یاسین ملک نے دہلی کی عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں بھارتی عدلیہ پر اعتماد نہیں، اس لیے وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کریں گے۔کشمیر کی آزادی کے لیے لڑنے والے یاسین ملک کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔