تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث یاسین ملک کی طبیعت تیزی سے خراب ہونے لگی۔
یاسمین ملک کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا، جس میں پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ درخواستوں کے باوجود یاسین ملک کو مقدمے میں پیش ہونے اور جرح کے حق سے محروم رکھا گیا۔ حریت رہنما یاسین ملک قانونی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے 22 جولائی سے بھوک ہڑتال پر ہیں انہیںطبی امداد دی جائے۔
پاکستان نے حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک کا بھارتی وزیر اعظم کے نام خط بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کر دیا۔