‘وارننگ گرمیت سنگھ تور کو بھیجی گئی تھی اور اسے خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس نے عام کیا ہے۔
گرمیت سنگھ تور نے تصدیق کی ہے کہ سرے پولیس کی نیشنل سیکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم 24 اگست کو رات 11:30 بجے ان کے گھر آئی اور انہیں خبردار کیا کہ پولیس کو ایک سے زیادہ ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہےتاہم دھمکی کی تمام تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
تور گرونانک سکھ گوردوارے کے سینئر رکن اور متوفی ہردیپ سنگھ نگر کے قریبی دوست ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے خالصتان تحریک سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ جاری نجی سفارتی مذاکرات پر تبصرہ نہیں کریں گے، خالصتان کے معاملے پر ہم آہنگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے، امریکا کے بھارت کے ساتھ اہم اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
255