لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق طریقہ کار کے مطابق ریمانڈ پیپر تیار نہ کرنے پر ڈی پی او بہاولپور، ایس ایچ اوز اور تفتیش کار کے خلاف 5 روز میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے کسی بھی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے لیے نئے قواعد وضع کر دئیے
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے صفحہ کے آخر میں سیریل نمبر اور ایف آئی آر نمبر درج کیا جائے، ملزمان کے خلاف کیس ڈائری کا اندراج اور متعلقہ ایس ایچ او کے دستخط ہوں۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر پر سیریل نمبر بھی درج کیا جائے اور اسی دن روزانہ اخبار میں درج کیا جائے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ریمانڈ پیپر پولیس رولز میں لکھی گئی ہدایات کے مطابق تیار کیا جائے، چالان پر سیریل نمبر بھی درج کیا جائے، جسٹس طارق ندیم نے پولیس، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے کو احکامات جاری کر دیئے۔
182