عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

 

سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ان کیمرہ ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے جب کہ پی ٹی آئی کے وکلا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی، ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے 12 وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

ہمیں فالو کریں