81
نگرا ن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری حکام، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اپیکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ’’پاکستانی شہر یوںکی زندگی اور فلاح کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے پہلے ہوتی ہے‘‘۔