اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں نے متفقہ طور پر اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔
شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات اچھا آپشن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ کو بچانے کی کوشش کریں گی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس۔ pic.twitter.com/akddppvWeQ
— PML(N) (@pmln_org) July 19, 2022