محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت بعض نشیبی علاقوں کو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے۔
دوسری جانب کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت، لکی مروت اور بنوں سمیت کرک اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں علی الصبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔