مودی سرکار نے کینیڈا کے ویزوں کا اجراء عارضی طور پر روک دیا

 

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آپریشنل مسائل کے باعث کینیڈا کے ویزوں کا اجراء عارضی طور پر روک دیا ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی سروس کی بحالی کی تاریخ کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھارت نے کینیڈا میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی جسے کینیڈا نے بے بنیاد اور ناقص معلومات پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
کینیڈا کے ویزوں کے اجراء کو معطل کرنے اور اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کرنے کا ہندوستان کا فیصلہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرنے کے جواب میں آیا ہے۔
جب سے کینیڈا نے ہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ مودی سرکار کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلی بار کینیڈا کے ویزوں کا اجرا معطل کیا ہے۔ اس سے قبل یہ پابندی کورونا کے دور میں لگائی گئی تھی لیکن یہ صرف کینیڈا کے لیے نہیں تھی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca