اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی کل تعداد 41,000 سے تجاوز کر گئی۔
ترکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار 418 تک پہنچ گئی جب کہ شام میں 5 ہزار 800 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں
ترکی اور شام کے بعد پاکستان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں ،محکمہ موسمیات نے مسترد کردیں
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے 22 لاکھ سے زائد افراد نکل چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود زلزلے کے ملبے سے نکالنے کا کام تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں
ترکی اور شام میں زلز لہ ،ہلاکتیں 37 ہزار سے زاہد ہو گئیں
گزشتہ روز ترکی کے شہر انتاکیا میں ایک 65 سالہ شخص اور ایک 15 سالہ لڑکی کو 208 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ترکی میں امدادی سرگرمیوں کے دوران 9 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں