ترجمان سول اسپتال وسیم بیگ کے مطابق مستونگ دھماکے کے مزید 7 زخمی دم توڑ گئے، 6 سول اسپتال اور ایک زخمی بی مین سی کمپلیکس میں دم توڑ گیا، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔سول اسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق نواب غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ میں 52 اموات ریکارڈ کی گئیں، آئی سی یو میں چار زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مستونگ ،عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کے شرکاءپر خو د کش حملہ ،52 افراد شہید،متعدد زخمی،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ
دھماکے کے 7 شدید زخمی اب بھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ 3 شدید زخمیوں سمیت 18 زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے 17 زخمی غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں زیر علاج ہیں جب کہ 25 زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق مستونگ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔