وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں آٹھ روپے پچاس پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323روپے لٹرہوگئی ہے
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ میں پہلی بار ہوئی جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے۔
338
