ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کا آفیشل ترانہ ” کھل کے کھیل” جاری

اس ترانے میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے ساتھ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ہیں۔علی ظفر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے آفیشل ترانے کا ٹیزر ایکس پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ گانا کل بروز بدھ ریلیز کیا جائے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے تین سیزن کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے.

2017 کا ترانہ "سٹی پیچے جی” آج بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا، جہاں دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جب کہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]