کسی بھی حالت میں فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے،فلسطینی صدر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی حمایت جاری رہی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی جنگ صرف امریکہ کی ہمت کی وجہ سے جاری رکھی ہے۔صدر محمود عباس نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکہ نے سلامتی کونسل میں تین بار غزہ میں جنگ بندی کے لیے لائی گئی قرارداد کو روک دیا۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی حمایت سے آباد کاروں کے دہشت گرد گروہ فلسطینی سرزمین پر قابض ہیں، ہم کسی بھی حالت میں فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔