137
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایوان صدر کے حکام کے مطابق 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ بارش کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی اور 25 مارچ کو ہونی تھی تاہم اب وہ بھی ملتوی کردی گئی ہے
خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ ملتوی
ایوان صدر کے حکام کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ ایوان صدر کی پارکنگ میں ہونی تھی تاہم آج کی پریڈ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس بار پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
روایتی پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت کیا گیا۔
پاک فوج کا پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ
اس سے پہلے یوم پاکستان پر خراب موسم کے باعث پریڈ ملتوی کی گئی تھی
تاہم اب آج پھر پریڈ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔