صدر مملکت نے فنانس (ضمنی) بل 2023 کی منظوری دے دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (ضمنی) بل 2023 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون اپوزیشن ارکان کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا، جسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔

قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد فنانس سپلیمنٹری بل 2023 منظوری کے لیے ایوان صدر بھیج دیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بل کی منظوری اور اس کے ایکٹ بننے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے رکے ہوئے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کرنے کے لیے اس بل میں 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس شامل ہیں، اسے جلد از جلد فنانس ایکٹ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

بل کے نفاذ کے تناظر میں آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر اگلے ہفتے دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر امید ہیں کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے اقدامات سے ملکی معیشت تیزی سے سنبھلنا شروع ہو جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا