عوام کے ساتھ یکجہتی اور معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری کے اقدامات کی مثالیں ہیں،شہباز شریف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات میں عوام کے ساتھ یکجہتی اور معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری کے اقدامات کی مثالیں ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم خود کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہے ہیں، ملک کو موجودہ چیلنجز سے اجتماعی کوششوں سے ہی نکالا جا سکتا ہے

 

میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کے اس اقدام سے سالانہ 200 ارب کی بچت ہوگی، اتحادیوں کی جانب سے تعاون پر مشکور ہوں، عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا۔

ہمیں فالو کریں