100
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں جب کہ مہنگائی بھی بہت زیادہ تھی۔
قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت معاہدہ ترک کر دیا تھا۔ ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے یہ کام ہماری حکومت کو مشکل میں ڈالنے کے لیے کیا، تیل کی قیمت کم کرنے کے لیے خزانے میں پیسہ نہیں تھا، جو پچھلی حکومت کی وجہ سے تھا۔ خطاب کے آخر میں وزیر اعظم نے پٹرول اٹھارہ روپے اور ڈیزل چالیس روپے سستا کرنے کا اعلان کیا۔