اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، اقوام متحدہ، بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم جنرل اسمبلی کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی آئی ایم ایف حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
51