وزیر اعظم کی آڈیو لیک ،پی ایم ہائوس کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں شامل ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزراء مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو لیک میں وفاقی وزراء پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں، لیک ہونے والی آڈیو میں استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے اجازت لینے کا بھی ذکر ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔آڈیو بھی سنیں 

سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آڈیو سامنے آنے کے بعد کیا وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کے معاملے پر اجلاس ہو سکتا ہے؟

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیا پالیسی سازی کے لیے حکومت اور وزیر اعظم کو ان کیمرہ میٹنگ کر کے مطمئن کیا جا سکتا ہے؟

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں خفیہ ریکارڈنگ سسٹم نصب ہیں جن سے حکومتی ارکان کو بھی علم نہیں ہے۔

اس بارے میں حکومت کیا کرنے جا رہی ہے، ابھی تک کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی جب کہ وزیراعظم ہاؤس کے اجلاس کی آڈیو لیک ہونے پر مسلم لیگ ن کے ارکان اور وفاقی وزراء بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔