” اودیسا ”
آؤ سمندر کی جانب
جانے والے رستوں پر
ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے
ایک مرتبہ پھر
دوپہر اور شام کے خوبصورت درمیانی
وقت میں
لمبی واک پر نکل جائیں
آؤ ایک مرتبہ پھر کیمرے کی آنکھ میں
ان مناظر کو محفوظ کریں
جن پر میرا دل فریفتہ ہے
اور اس زمیں کے سبھی مناظر پر میرا دل فریفتہ ہے
آؤ وقت کی طناب کھینچ ڈالیں !!
( کوکب علی )
250