وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ کامعاملہ ،قومی اسمبلی میں ممبران کتنے ہیں؟کامیابی کیسے ہوگی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کر کے اراکین اسمبلی کی تازہ ترین فہرستیں طلب کر لیں۔

 

اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کے ایوان کے ارکان کی تعداد 331 ہے جس میں حکومت کو 181 ارکان کی حمایت حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) کے 85، پیپلز پارٹی کے 58 اور پیپلز پارٹی کے 14 ارکان ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے ایم کے 7، بی اے پی اور بی این پی کے 4 ارکان، مسلم لیگ (ق) کے 4، جے ڈبلیو پی اور اے این پی کا ایک رکن حکومت میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ، عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دے دیا

اس کے علاوہ 4 آزاد ارکان بھی قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ ہیں، اس کے برعکس اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 150 ہے جن میں پی ٹی آئی کے 121 ارکان اور 21 منحرف ارکان شامل ہیں جب کہ جی ڈی اے کے 3، مسلم لیگ ق کے 2، بی۔ اے پی، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کا ایک ایک رکن بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

ایوان کی 11 نشستیں خالی ہیں، عمران خان نے 7 جیتی اور حلف نہیں اٹھایا، عمران خان ایک کے لیے نااہل ہوئے، محمود مولوی، ندیم خان اور روحیلہ حامد بھی منتخب ہوئے اور حلف نہیں اٹھایا، جعفر لغاری انتقال کر گئے یہ نشست خالی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں شکور شاد اور محمد میاں سومرو کا کیس عدالت میں چل رہا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔