170
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ناروا سلوک سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ناروا سلوک سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے 15 اگست کو اٹک جیل کا دورہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیل کی L شکل کی دیوار صرف ڈھائی سے تین فٹ اونچی ہے۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی رپورٹ کے مطابق 5 سے 6 فٹ کی بلندی پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو نہاتے وقت بھی بیت الخلا کے استعمال کی رازداری میسر نہیں ہے۔ ان کی شکایات مکمل طور پر درست ہیں۔
شفقت اللہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس حالت میں رکھنا پاکستان جیل رولز 257 اور 771 کی صریح خلاف ورزی ہے، وکلاء اور ان کی اہلیہ کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے کہا کہ جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کو درپیش شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے۔