170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوز اینکر نے لائیو نیوز کے دوران شادی کی پیشکش قبول کر کے سب کو حیران کردیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک مقامی چینل کی نیوز اینکر کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب اس کی ساتھی نے اسے لائیو نیوز کے بیچ میں پرپوز کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اینکر کارنیلیا نکلسن کو خبریں لائیو پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے ساتھی اور اسی چینل کے رپورٹر ریلی ناگل سٹوڈیو میں داخل ہوتے ہیں اور گھٹنے ٹیک کر پھول پیش کرتے ہیں اور شادی کی پیشکش بھی کی۔کونیلیا نکلسن نے خوشی سے شادی کی پیشکش کو فوراً قبول کر لیا۔ دونوں کی ویڈیوز کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔