چندریان 3 کی چاند کی سطح پر لینڈنگ کی پہلی ویڈیو جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی خلائی مشن چندریان 3 کے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی پہلی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے یہ ویڈیو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کی، جس میں روور کو لینڈر سے چاند پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چندریان مشن کامیاب ،بھارت چاند کے تاریک حصے پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرو کی طرف سے شیئر کی گئی ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو میں، روور کو لینڈر سے چاند کی سطح پر اترتے اور اپنا سفر شروع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے قبل چندریان 3 کی پہلی چاند کی سطح کی تصاویر بھی پہلی بار چاند پر اترنے کے بعد جاری کی گئی تھیں۔

 

چندریان 3 کا بجٹ کیا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق چاند کے تاریک پہلو تک پہنچنے کے بھارتی مشن چندریان 3 کا بجٹ (615 کروڑ بھارتی روپے) یعنی (75 ملین امریکی ڈالر) ہے جو کہ ہالی ووڈ کی کئی فلموں سے کم ہے۔

مزید پڑھیں

چاند کا قطب جنوبی کیوں اہم ہے؟
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چاند کے قطب جنوبی میں بہت زیادہ برف موجود ہے۔ چاند پر برف کی موجودگی کا مطلب ہے کہ مستقبل میں انسان اسے استعمال کر سکتا ہے۔ اس برف کو نہ صرف پینے کے پانی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے بلکہ آکسیجن اور ہائیڈروجن بھی حاصل کی جا سکتی ہے جس سے وہاں زندہ رہنا اور راکٹ یا خلائی جہاز کے لیے ایندھن کا حصول ممکن ہو جاتا ہے۔
عالمی باکس آفس پر راج کرنے والی ہالی ووڈ کی دو فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ چندریان 3 کا بجٹ گریٹا گروگ کی فلم ‘باربی ہے جس کا بجٹ 145 ملین ڈالر ہے

کرسٹوفر نولان کی فلم ‘اوپن ہائیمر جس کا بجٹ 145 ملین ڈالر ہے۔ $100 ملین سے کم۔یہی نہیں، چندریان 3 کا مشن 2013 میں کرسٹوفر نولان کی خلائی فلم ‘انٹرسٹیلر سے بھی کم ہے، جس کا بجٹ 165 ملین ڈالر ہے۔

ہمیں فالو کریں