ایوان بالا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

مسلم لیگ ن کے سینیٹر آفنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی قرارداد کی حمایت کی قرارداد پر ووٹنگ کے وقت سینیٹ میں 12 ارکان موجود تھے پی ٹی آئی کے گردیب سنگھ نے بھی قرارداد کی حمایت کی
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں بھی انتخابات کا عمل نہیں رکا. انتخابات ملتوی کرنے والوں نے 2013 اور 2018 میں انتخابات ملتوی کرنے کی بات نہیں کی
قرارداد کے متن کے مطابق جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے. مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملہ کیا گیا اور کئی رہنماؤں کو دھمکیاں مل رہی ہیں. سینیٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے اس لیے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر د ئیے جائیں.
قرارداد کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے. خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری ہیں. محکمہ صحت ایک بار پھر کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کی نشاندہی کر رہا ہے. چھوٹے صوبوں میں انتخابی مہم چلانے کا مساوی حق دیا جانا چاہیے. الیکشن کمیشن کو شیڈول معطل کرنا چاہیے اور سازگار ماحول کے بعد شیڈول جاری کرنا چاہیے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca