اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے حوالے سے بھی جا ئزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
اجلاس میں ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تشہیر کرنے والے سوشل میڈیا اکا ئونٹس پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ معیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا اکا ئونٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے جب کہ ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی مدعو کیا گیا تھا
قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی معیشت اور امن و امان کا تفصیلی جائزہ گیا اور معاشی صورتحال، حکومتی حکمت عملی اور چیلنجز پر اقدامات پر مشاورت کی گئی جب کہ مجموعی امن و امان سے نمٹنے کے لیے بھی مشاورت کی گئی