غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپیکر Lynsey Hoyle نے جنگ بندی پر تنازع پر ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی، جو اسرائیل حماس جنگ پر لیبر موشن پر ووٹنگ کی اجازت دینے کے بعد شروع ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹوری اور ایس این پی ارکان نے ووٹنگ کی اجازت دینے کے اسپیکر کے فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔
روس نے غزہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کو اپنے دفاع کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر کے خلاف 33 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیے، 33 ارکان پارلیمنٹ کامنز سپیکر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کافی نہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ارکان تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر سکتے ہیں۔دوسری جانب فلسطین یکجہتی مہم کے ہزاروں افراد نے جنگ بندی کے لیے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔