عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کیا کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کارکنوں کو بھی زمان پارک مدعو کیا ہے جو کہ دن اور رات میں مرحلہ وار زمان پارک میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پارٹی کے کم از کم 5 ہزار کارکنان زمان پارک کے باہر کارکن ہر وقت موجود رہیں گے۔

اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔

گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے پایا، گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے قبل پارٹی ٹکٹوں کو حتمی شکل دینے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ دونوں صوبوں کے ٹکٹ اگلے 4 سے 5 روز میں فائنل کر لیے جائیں گے۔
ایک نشست کے لیے ایک سے زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں بلدیاتی انتخابات اور سرکاری عہدوں کے لیے دوسرے امیدواروں کو جگہ دی جائے

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ،زمان پارک کے باہر کارکنان جمع، حکومت کے خلاف نعرے بازی

پارٹی کی ایک مصالحتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ایک سے زیادہ امیدواروں کے درمیان مفاہمت کرائے گی۔
زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ استعمال کیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com