اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکمرا ن جماعتوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد بلایا جائےگاوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعتوں کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئینی اور قانونی امور پر آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ا یک ہی روز ملک میں نگراں حکومتوں کے تحت عام انتخابات کی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکمرا ن جماعتوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد بلایا جائے، اتحادی جماعتوں میں الیکشن سے متعلق مشاورت کا عمل پہلے ہی جاری ہے، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے .
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہمیں آئین، جمہوریت اور انتخابات کے انعقاد پر مکمل یقین ہے، ہم نے کبھی کسی پر مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں