سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہورکے تبادلے کا حکم نامہ معطل کر دیا،غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم نامہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا جس میں لاہور پولیس کے سابق سربراہ غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم نامہ معطل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ پنجاب میں تقرری و تبادلے کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے سامنے زیر التوا ہے، نگران حکومت تقرری و تبادلے کا معاملہ 5 رکنی لارجر بینچ کو بھیج رہی ہے۔

واضح رہے کہ 5 نومبر کو وفاقی حکومت نے اس وقت کے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گورنر ہاؤس پر دھاوا بو لنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کے بعد معطل کر دیا گیاتھا۔

فیڈریشن کی جانب سے معطلی کے باوجود غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا جب کہ انہوں نے اپنی معطلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اس وقت کی پنجاب حکومت نے بھی غلام محمود کی خدمات وفاقی حکومت کو دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے سی سی پی او کو وارننگ لیٹر بھی جاری کر دیا تھا۔

تاہم بعد میں یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا جس کے بعد سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا۔

گزشتہ ماہ 23 جنوری کو پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد ایک بار پھر غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca