مغرمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں غزہ میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پائیدار حالات کے قیام پر بات کی گئی ہے.
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ضرورت کے مطابق غزہ میں فلاحی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے.
رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس اور امریکہ نے ووٹ نہیں دیا.
مغربی میڈیا کے مطابق امریکہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے جواب میں قرارداد کو ایک مضبوط پیش رفت قرار دیا, اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے لیے تمام فلاحی امداد کا معائنہ کرتا رہے گا.
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ امدادی ترسیل کی راہ میں سب سے بڑا مسئلہ اسرائیلی حملے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے.
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق متحدہ عرب امارات کی قرارداد پر پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہونی تھی, لیکن ووٹنگ مسلسل 4 دن کے لیے ملتوی کر دی گئی.
7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 52 ہزار 586 افراد زخمی ہو چکے ہیں. شہید اور زخمی ہونے والوں میں سے نصف سے زیادہ صرف بچے اور خواتین ہیں جبکہ لاکھوں افراد اسرائیلی بربریت کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں.
102