وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا نے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے لیے قیدیوں کے معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معاہدہ مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہے۔ قطر اور مصر کو حماس سے براہ راست مذاکرات کرنے چاہئیں، جو بائیڈن نے ابھی تک رفح آپریشن کے لیے اسرائیل کا منصوبہ نہیں دیکھا۔دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے مذاکرات میں 40 مغویوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ میں 6 ہفتے کے وقفے کا امکان ہے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی۔ امریکہ رمضان المبارک سے پہلے غزہ پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز کارروائیوں میں اب تک 29 ہزار 606 فلسطینی شہید اور 69 ہزار 737 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ صرف بچے اور خواتین ہیں۔
82