اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر کائنات امتیاز اپنی والدہ سلیمہ امتیاز کے ہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر بے حد خوش ہیں۔
کائنات نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی جنہوں نے اپنا انٹرنیشنل امپائرنگ ڈیبیو کیا، جس میں انھوں نے لکھا، ‘میری والدہ ویمنز ایشیا کپ 2022 میں امپائرنگ کریں گی، انھوں نے جو کچھ حاصل کیا، مجھے بہت فخر ہے اور یہ ایک اعزاز ہے۔ ‘
قومی آل رانڈر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری والدہ کا ہمیشہ سے خواب تھا، آج تک میں ان کا خواب پورا کر ر ہی تھی لیکن اب طویل انتظار کے بعد وہ خود پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہیں۔
اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘ہم دونوں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں’۔
پاکستانی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں اپنے والد اور شوہر کا بھی ذکر کیا اور انہیں اپنی ماں اور اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ کائنات امتیاز کی والدہ کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے، وہ اور ان کے شوہر امتیاز علی اسکول میں اسپورٹس ٹیچر ہوا کرتے تھے، تاہم 2006 میں سلیمہ امتیاز نے امپائرنگ شروع کی۔
سلیمہ امتیاز نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا۔