کوبرا کو چومنا بھارتی شہری کو مہنگا پڑ گیا، سانپ نے اسے ہونٹوں پر ڈس لیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک شہری نے ہیرو بننے کی کوشش میں کنگ کوبرا کا سر چومنے کی کوشش کی تاہم خطرناک سانپ نے اسے موقع پر ہی ڈس لیا۔

مذاق ہر بار کام نہیں کرتا اور بعض اوقات تو منہ کی کھانی پڑ جاتی ہے، ایسا ہی ایک بھارتی شہری کے ساتھ ہوا جہاں اس نے ہیرو بن کر پہلے ایک کنگ کوبرا کو بچایا اور پھر کوبرا کے سر کو چومنے کی کوشش کی جس پر اس نے اس کے منہ پر ہی ڈس لیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی پہلے کوبرا کو چومنے کی کوشش کرتا ہے جو کوبرا کو پسند نہیں آیا اور سانپ نے اس کے ہونٹ کاٹ لیے اور چلنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص رینگنے والے جانوروں کو بچاتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر متعلقہ شخص کو اسٹنٹ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ کوبرا سانپ ان زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 5.58 میٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

ہمیں فالو کریں