دنیا کا سب سے اونچا مصنوعی نمک پہاڑ کس ملک میں ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کا سب سے اونچا مصنوعی نمک پہاڑ کی ملک میں ہے .وسطی جرمنی کے شہر ہارنگن کے ہر گھر میں موٹ کیلی نامی سفید پہاڑی دکھائی دیتی ہے جو دراصل دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی نمک کا پہاڑ ہے۔ یعنی یہ قدرتی ذرائع کے برخلاف انسانی کوششوں سے بنایا گیا ہے۔

دنیا کا سب سے اونچا مصنوعی نمک پہاڑ 1979 میں اس وقت منظر عام پر آیا جب قریبی کانوں سے پوٹاش نمک نکالنے کا عمل شروع ہوا۔

اگرچہ اس وقت پوٹاش صابن اور شیشہ بنانے میں استعمال ہوتا تھا لیکن آج اسی پوٹاش نمک سے مصنوعی کھاد، مصنوعی ربڑ اور دیگر ادویات تیار کی جاتی ہیں۔ پوٹاش کی بڑی مقدار نکالنے کے عمل میں یہاں پوٹاشیم کلورائیڈ (نمک) بھی پیدا ہوتا ہے۔ یہ نمک چند میل دور جمع ہونا شروع ہوا اور اب ایک بلند و بالا پہاڑ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کی حیرت انگیز مخلوقات

اس پہاڑ کو مونٹ کیلی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ‘کیلی کا پہاڑ ۔ یہاں کیلی لفظ کیلس سے ماخوذ ہے جس کے معنی پوٹاش کے ہیں۔ 2017 میں، مونٹ کیلی 530 میٹر بلند اور 100 ہیکٹر پر پھیلا ہوا تھا۔ یہ پہاڑ شہر کے ہر حصے سے نظر آتا ہے یہاں تک کہ شاہراہوں سے بھی۔ اب یہ سیاحتی مرکز بن چکا ہے اور گائیڈڈ ٹورز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تھوڑی سی فیس پر، لوگ یہاں 15 منٹ گزار سکتے ہیں اور سالٹ پہاڑی کی چوٹی سے شہر اور وادی کے نظارے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 23.6 ملین ٹن نمک موجود ہے جو کہ 23,600 ایفل ٹاورز کے وزن کے برابر ہے۔ یہاں ہر گھنٹے میں 1000 ٹن نمک ڈالا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

پر تعش جیل جو کسی فائیو سٹار ہوٹل سے کم نہیں

یہی وجہ ہے کہ ماؤنٹ کیلی لمبا اور چوڑا ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن اس سے ماحولیاتی نقصان بھی ہوا ہے۔ نمک اطراف میں اڑ رہا ہے اور زمین میں بھی جذب ہو رہا ہے۔نمک کا پہاڑ ایک قدرتی جنگل میں پھیل رہا ہے اور غیر فقاری جانوروں کی تعداد جو پہلے 60 سے 100 تھی اب کم ہو کر تین رہ گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔